حیدرآباد۔4دسمبر(اعتماد نیوز)
نريندر مودى کى آج راجيہ سبھا ميں ڈبہ بند خوراک کى وزير نرنجن جيوتى کو معاف کرنے کى اپيل کے باوجود حزب اختلاف ان کے استعفى پر مصر رہا۔ نرنجن جيوتى نے کچھ روز قبل ايک قابل اعتراض بيان ديا تھا۔
مسٹر
مودى نے وقفہ صفر کے دوران کہاکہ انہيں جيسے ہى وزير موصوف کے بيان کى اطلاع ملى اسى دن انہوں نے ممبران پارليمنٹ کى ميٹنگ ميں اس طرح کى زبان کو مسترد کرديا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کى گہما گہمى ميں بھى ہميں اس طرح کے بيان سے گريز کرنا چاہئے۔